اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی سول و عسکری شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں صدر مملکت، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اعلی شخصیات شریک ہوئیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی بیانیہ عالمی سطح پر موثر اور کامیاب انداز میں پیش کرنے پر نشان امتیاز عطا کیا گیا۔ معرکہ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں اہم کردار پرسیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور وزیراعظم کے تقریر نویس ارشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔




واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں عطا اللہ تارڑ نے سول و عسکری اداروں کی جانب سے اطلاعات کی ترسیل میں کامل ہم آہنگی پیدا کر کے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور پاکستان کے موقف کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔