اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان جلد ہی ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹیپ پیپر کے نظام کے تحت جہاں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کی جائے گی وہاں شفافیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنی پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کرنے کے سلسلہ میں مشکلات کے حل کے لیے نہ صرف اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں تمام ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کے آئی ٹی ونگ، اسٹیٹ ونگ اور فنانس ونگ نے مکمل مشاورت کے ساتھ قابل عمل مکیکنزم ترتیب دیا ہے جس کے تحت ای۔اسٹامپ پیپر کے اجرا، عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ۔اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے سی ڈی اے کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔