Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ۔

اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے ، جس کے بعد فوری طور پرفاملا 28ایف ٹیبلٹ کو مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا28ایف ٹیبلٹ کے جن بیچز کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ان میں کے 217،کے 177،کے 207،کے 203،کے 184،کے 190،کے 191،کے 182،کے 199،کے 205 اور کے 204 شامل ہیں ۔اتھارٹی نے متعلقہ اداروں، ہسپتالوں اور فارمیسیز کو ہدایت کی ہے کہ ان بیچ نمبرز کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچایا جا سکے۔

54. Recall alert CDL Reports human page 0001 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔