Friday, September 5, 2025
ہومکامرسفرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

پیرس:فرانس میں چینی سفارت خانے کے زیراہتمام فرانسیسی دوست مارکس ڈریٹس کی جانب سے جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر چین کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مارکس نے اپنے آنجہانی نانا راجر پیئر لارنس کی جانب سے جمع کی گئی 618 تاریخی تصاویر شنگھائی سونگ حو اینٹی جاپانی وار میموریل ہال کو عطیہ کی ہیں۔

یہ تصاویر چین پر جاپانی جارحیت کے دوران بے رحمی سے عام شہریوں کے قتل عام کے سنگین جرائم کی دستاویزی شہادت ہیں،جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ پر تحقیق کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں مارکس نے کہا کہ یہ تصاویر نہ صرف اُن کے خاندان کا ورثہ ہیں، بلکہ تاریخ کا ایک اہم ریکارڈ بھی ہیں۔ امید ہے کہ ان تصاویر کے عطیہ سے مغربی ممالک بالخصوص نوجوان نسل کو اس تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔