Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانسعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار،سعودی وزارت داخلہ

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار،سعودی وزارت داخلہ

ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13 ہزار835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ4ہزار 772 افراد غیر قانونی طورپرسرحدعبورکرنیکی کوشش پرگرفتار ہوئے جبکہ 3ہزار 540تارکین قانون محنت کی خلاف ورزی پرگرفتار کیے گئے ۔سعودی عرب میں جولائی 2025کے دوران بدعنوانی کے کیسزمیں425سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کی گئیں، بدعنوانی کے الزام میں142 افرادکوحراست میں لیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔