Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانسی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان

سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)ایف پی ایس سی نے مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس)2026شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی، تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہوگا۔واضح رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔