لاہور(سب نیوز)پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔