اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں واقع تاریخی گاؤں سیدپور ماڈل ویلج میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گئی۔
آپریشن کے دوران صدیوں پرانے مکانات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید ردعمل دیا اور پارکنگ ایریا کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے ہماری شناخت مٹا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کی زمین کو یکطرفہ طور پر غیرقانونی قرار دینا سراسر ناانصافی ہے۔ ایک بزرگ مکین نے کہا: “ہم صدیوں سے یہاں آباد ہیں، یہ زمین ہماری وراثت ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور کسی بھی زیادتی کو قبول نہیں کریں گے۔
سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔