Wednesday, September 10, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟

اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔
اسلام آباد بار کونسل نے معاملے کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد بار ایسوسی ایشن کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے کچہری میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ محمد سلمان نہ صرف جعلی وکیل ہے بلکہ فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ہے، اور اس کا وکالت سے کوئی تعلق نہیں۔ بار ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ایسے جعلی افراد سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔