اسلام آباد (سب نیوز) ڈاکٹر شائستہ فیصل سے ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں ایچ آر میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر صدر پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج کے دستخط ہیں، ڈاکٹر شائستہ فیصل ایس پی ایس ۔ 11 پر بطور ڈائریکٹر (میڈیکل) خدمات انجام دے رہی تھیں۔
دوسری طرف پولی کلینک اسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالولی کی خدمات 3 سال کے لئے پی ایم ڈی سی کے حوالے کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالولی خان کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کا چارج دیا جا رہا ہے۔
زرائع کے مطابق ڈاکٹر شائستہ کے بارے میں بہت سی شکایات تھیں اور انکی بحالی بھی صدر پی ایم ڈی سی نے خلاف قانون کی تھی جس کی کونسل سے منظوری بھی نہی لی گئی تھی۔

