Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانمعروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ

معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ

کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ کر دیا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان اس کا حقیقی دوست ہے ، صدر ٹرمپ پاکستان کے تعاون پر مشکور ہیں اور وہ احترام دے رہے ہیں جس کا پاکستان مستحق ہے ، اس کے بدلے میں ہمیں اپنے وزیر اعظم کے ذریعے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کرنی چاہیے۔

محمد عارف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ دنیا کو جنگ سے بچایا اور سابق صدر جو بائیڈن کے برعکس ٹرمپ نے جنگ کی حوصلہ شکنی کرکے کئی بار لوگوں اور انسانوں کی زندگیاں بچائی ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ غیر ضروری جنگ روکنے کیلئے بھارت کو مجبور کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔