اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا 31 جولائی کو سمری ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔