راولپنڈی (سب نیوز)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین خواجہ شہزاد واے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چینی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہول سیلرز کی کڑی نگرانی اور شفاف تقسیم کے نظام کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دالوں، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچ سکے۔
اجلاس میں سول سوسائٹی کے نئے اراکین عابد عباسی، مون مغل، و دیگر کو خوش آمدید کہا گیا ،اجلاس میں چوہدری فاروق،راجہ یاسر جمیل قریشی شیخ ارشد شاہد غفور پراچہ ،سلیم پرویز بٹرضوان عباسی احسن عباسی سمت نان بائی، میٹ ایسوسی ایشن و ملک ایسوسی ایشن کے نمائندہ دیگر ممبران نے شرکت کی ،سول سوسائٹی نمائندے عابد عباسی نے اجلاس میں ضلع بھر کے کریانہ و کیش اینڈ کیری اسٹورز پر ڈی سی کانٹرز کے قیام اور ان پر معیاری اشیا کی فراہمی و نمائش کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے تسلسل کی بھی سفارش کی۔اجلاس میں چینی کی کریانہ اسٹورز تک فراہمی کے مطالبے پر کریانہ اسٹور ایسوسی ایشن کے نمائندہ سیلم پرویز بٹ کے مطالبے پر ، ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی بحران سے نمٹنے کے لیے لائسنس یافتہ ہولڈرز اور اسٹورز کو چینی کی شفاف اور منصفانہ فراہمی کی نگرانی کرے گی۔تمام شرکا نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت کی۔
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔