Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی(سب نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند صبح 10 بجے کریں گے، اِس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کل کی سماعت میں پراسیکیوشن کے میں مزید گواہان عدالت میں پیش کئے جائینگے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہونگے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ذوالفقار نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں ہونگے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت وکلا صفائی کی عدم موجودگی کی وجہ سے بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔