Wednesday, October 22, 2025
ہوماسلام آبادایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد (سب نیوز)عرفان نواز میمن ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اسلام آباد کی ہدایت پراور بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں 5 ناکہ جات پر کاروائیاں، 182 گاڑیوں کے چالان، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں پر بھاری جرمانے، 9 لاکھ 60 ہزار 250 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری، ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد، ایف سیون ، ایف سکس اور G-14 گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا

جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعدجرمانہ ادا کرنے کی بعد بحال کر دی جائے گی، بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کروائیں اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکیاور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔