Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانکوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر

کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر

اسلام آباد (سب نیوز)کوہستان سرکاری اکاونٹ سے 36 ارب روپے سے زائد خرد برد کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواستیں جمع کروا دی گئی۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث 7 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے نیب کو درخواستیں دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتے ہیں۔
ملزمان کے ذمے رقم کا تعین کیا جا رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔ ملزمان پر رقم کا تعین ہوجانے کے بعد درخواستوں کو چیئرمین نیب کو بھیجا جائے گا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں توثیق کے لیے درخواست دائر جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔