Monday, September 8, 2025
ہومپاکستاناسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے

اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلی حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔
اسحاق ڈار کی پاکستانی کمیونٹی اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیںِ، واشنگٹن میں غیر ملکی میڈیا سے انٹرویوز بھی نائب وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔