(آئی پی ایس) سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کی گئی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری، وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر، خواجہ احمد حسان سمیت پی ٹی آئی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھِی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔
سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔