Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اے ڈی سی جی اور دیگر افسران کے ہمراہ سید پور کا دورہ، بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اے ڈی سی جی اور دیگر افسران کے ہمراہ سید پور کا دورہ، بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری ریکارڈ بارش کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے انفورسمنٹ، ایمر جنسی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ڈی ایم اے کے افسران کا سید پور میں حالیہ مون سون کی شدید بارش کے بعد دور ہ ،جہاں شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کیلئے اور ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، ریسکیو 1122، ڈی ایم اے اور ایم سی آئی کی خصوصی ٹیمیں جدید ترین مشینری کے ساتھ سید پور میں موجود ہیں اور ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔واضح رہے اسلام آباد میں حالیہ بارش نے سابقہ کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ،وفاقی دارالحکومت میں 2001کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 157 ملی میٹر، سیکٹر ای الیون سے ملحقہ گولڑہ میں 184 ملی میٹر، سیکٹر آئی ٹوئیلو سے ملحقہ بوکڑہ میں 198 ملی میٹر جبکہ سیکٹر ایچ ایٹ ٹو سے ملحقہ پی ایم ڈی کے مقام پر 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر نشیبی علاقوں کی مستقل نگرانی کیلئے خصوصی فیلڈ ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین مشینری کو بھی بروقت استعمال کے لئے تیار رکھا گیا ہے ،چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تمام متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،متعلقہ عملے کے بروقت اقدامات اور شدید بارش کے باوجود اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں،چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر فوری طور پر ایمرجنسی فلڈ سیل قائم کیا گیا جو بارش سے پیدا ہونے والی کسی بھی مشکل صورت حال سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال ہے ۔
شہریوں نے سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات کی تعریف کی کہ تمام انتظامات بروقت اور موثر طریقے سے کئے گئے ہیں،چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبرز 16 اور 1334 پہلے سے جاری کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی شکایت یا ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جاسکے ، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے جاسکے، شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور سی ڈی اے کا عزم ہے کہ وہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔