Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے6 اور اپوزیشن جماعتوں کے 5 سینیٹر کامیاب، کس نے کتنے ووٹ لئے تفصیلات سب نیوز پر

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے6 اور اپوزیشن جماعتوں کے 5 سینیٹر کامیاب، کس نے کتنے ووٹ لئے تفصیلات سب نیوز پر

پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے الیکشن ہوئے جس کے نتائج کے مطابق طے شدہ فارمولے کے تحت پی ٹی آئی کے6 اور اپوزیشن جماعتوں کے 5 سینیٹر کامیاب ہو گئے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔
پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطا الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جے یو آئی ف کے دلاور کامیاب قرار پائے، دونوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ حاصل کیے۔خواتین نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ گنتی کے دوران خواتین نشست کے لیے کاسٹ کیے گئے دو ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.47 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.48 PM 1
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.48 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.49 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.50 PM 1
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.50 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.51 PM 1
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.51 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.52 PM
WhatsApp Image 2025 07 21 at 6.59.53 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔