Sunday, September 7, 2025
ہوماسلام آبادچیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا آئیسکو کی تنصیبات کو پہنچے والے نقصانات اور بجلی بحالی کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے چکوال سرکل کے علاقے ڈھڈیال کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا آئیسکو کی تنصیبات کو پہنچے والے نقصانات اور بجلی بحالی کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے چکوال سرکل کے علاقے ڈھڈیال کا دورہ

اسلام آباد (سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان ، چیف انجینئر آپریشن سید کاشف شاہ، چیف انجینئر او اینڈ ایم زاہد سلیم عثمانی اور دیگر سینئر افسران نے حالیہ بارشوں کے باعث چکوال سرکل کے تلہ گنگ، چکوال، پنڈ دادنخان، ڈھڈیال ڈویژن کے علاقوں میں آئیسکو کی تنصیبات کو پہنچے والے نقصانات اور بجلی بحالی کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے چکوال سرکل کے علاقے ڈھڈیال کا دورہ کیا۔

ایس ای چکوال سرکل وحید عباسی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے سیلاب اور بارش کے باعث ڈسٹری بیوشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور99ایچ ٹی پول، 49ایل ٹی پول گرے، 65ٹرانسفارمرز مکمل طور پر ڈیمج ہوئے اور چکوال سے ملحقہ ایک بڑے علاقے کو بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔ ہماری ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کرتے ہوئے80فیصد سے زائد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی ہے اور چند علاقو ں میں بارش کے پانی اکھٹے ہونے اور زمین نرم ہونے کے باعث کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے بجلی بحالی کی جاری کاروائیوں کو سراہا اور افسران وسٹاف کی مثالی کارکردگی کی تعریف کی اور ہدایات جاری کیں کے متاثرہ سسٹم کی بحالی کیلئے فیلڈ فارمیشنز کو ہر قسم کا میٹریل کسی بھی تاخیر کے بغیر فراہم کیا جائے اور عملہ کی سیفٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔چیئرمین یونین کونسل راجہ عرفان، یونین کونسلر ملک ظفر اور اہلیان علاقہ نے بھی چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے ملاقات کی اور بجلی بحالی کیلئے آئیسکو ٹیموں کی کاروائیوں کی تعریف کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔