Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانمعاون خصوصی وزیراعظم جمشید اقبال چیمہ کا ڈی آئی خان میں پی اے آر سی سنٹر کا دورہ

معاون خصوصی وزیراعظم جمشید اقبال چیمہ کا ڈی آئی خان میں پی اے آر سی سنٹر کا دورہ

اسلام آباد /ڈیرہ اسماعیل خان ،پا کستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات میںخیبر پختونخواہ میں زراعت سے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ صاحب ، صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخواہ محب اللہ خان،صوبائی سیکرٹری زراعت خیبر پختونخواہ اسرار خان، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم صاحب، ممبر (قدرتی وسائل)سرفراز اور صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام مختلف اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز(واٹر منیجمنٹ، زراعت تحقیق، توسیع، لائیوسٹاک، فِشریز، وغیرہ)نے شمولیت کی۔
قبل از میٹنگ صوبائی محکمہ زرعی تحقیقی ادارہ کے زیرِ اہتمام فوڈ ٹیکنالوجی کے انچارج جناب ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم نے فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے سٹال لگایا اور مہمانانِ خصو صی کو مختلف پھلوں کے جوس اور پراڈکس کے متعلق بریفنگ دی۔پروگرام میں صوبائی محکموں کے تعاون سے وفاقی حکومت کے تحت کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تحقیقاتی کاموں اور پراجیکٹس کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم کے مشیر نے اپنی قیمتی تجاویز موقع پر دیں اور پھلوں اور فصلات کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ٹانک سے قافلہ گومل زام ڈیم کے زیرِ اہتمام کوٹ مرتضی ہیڈ ورکس کا دورہ بھی کیا گیا جہاں جناب محمد زبیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم نے پراجیکٹ کے متعلق بریف کیا۔اور کمانڈ ایریا کے متعلق معلومات اور پانی کے بہا ئواور تقسیم پر روشنی ڈالی۔وفاقی مشیر نے گہری دلچسپی سے معلومات حاصل کیں اور تجاویز بھی موقع پر دیں۔کوٹ مرتضی سے وانا، جنوبی وزیرستان ، میں ازرک، ڈی آئی خان کے زیرِ اہتمام ایڈاپٹیو ریسرچ ڈیمانسٹریشن انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر قبائلی علاقہ جات کے مشران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جمشید اقبال چیمہ صاحب وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی اور ساتھ میں موجودمہمانان کو خوش آمدید کہا گیا، اس کے بعد معاون خصوصی ، صوبائی وزیرِ زراعت و سیکرٹری اور چئیرمین ، پی اے آر سی نے یادگاری چیڑ، دیودار اور چلغوزہ کے پودے بھی لگائے اور ایڈاپٹیو ریسرچ ڈیمانسٹریشن انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔تقریب کا ابتدا تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ تقریب کے پروقار موقع پر مہمانان گرامی کو روائیتی لنگیاں پہنائی گئیں ۔ جس کے بعد قبائلی علاقہ جات کے مشرانوں نے علاقہ میں زراعت و لائیوسٹاک کے مسائل پیش کئے اور جس پر افسران بالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی وزیر زراعت اور وفاقی مشیر نے اس موقع پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے لیئے بہت اہم دن ہے کہ ہم ان ضم شدہ اضلاع میں دور دراز سے آکر لوگوں سے باالمشافعہ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے چلغوزہ کی کاشت اور پراسیسنگ کے حوالے سے اقدامات کا کہا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ادارے ایرڈ ذون ریسرچ سنٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نومان لطیف سدوزئی کوخراجِ تحسین پیش کیا کہ ان حالات میں انہوں نے کام کیا اور اس علاقے میں جنگی کلچر سے ایگریکلچر کا سفر شروع کیا۔اس ادارے کے قیام میں علاقے کے کسانوں کو جدید زراعت سے روشناس کرانا نوجوانوں کو ٹریننگ مہیا کر کے روزگار کمانے کے ذرائع پیدا کرنا مختلف قسم کے پھل اور سبزیوں کی ترویج جانوروں کی بیماریوں اور افزائش کا علم اور کھاد بیج اور زرعی ادویات کے مناسب استعمال کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔بعد ازاں وفد نے واپسی پر گومل زام ڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر واپڈا اور فرنٹئیر کور کے افسران نے استقبال کیا اور کثیرالمقاصد ڈیم کے بارے میں معلومات فراہم کی وفد نے ڈیم سائیڈ کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس دورے کو انتہائی کامیاب اور خوش آئیند قرار دیا کہ حکومت اس علاقے کی ترقی اور زراعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ اور یہ پراجیکٹ ان کا عملی ثبوت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔