Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کیخلاف کارروائی ہوگی، گنڈا پور کا اعلان

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کیخلاف کارروائی ہوگی، گنڈا پور کا اعلان

پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔
پشاور میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے گھٹیا عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسلام میں شک کرنا حرام ہے اور ہم وہ کام نہیں کرتے جس میں شک ہو، ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ میں اسے ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے۔
علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے دوران بھی پی ٹی آئی نے یہی حکمت عملی اپنائی تھی اور اب بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے مطابق اسی فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین گورنر ہاوس میں حلف لے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک محدود ہے اور اس سلسلے میں پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا لیکن ناراض امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان اٹھانا پڑا، نتیجتا، اب پی ٹی آئی کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملی ہیں۔
وزیراعلی نے پارٹی کے ناراض امیدواروں کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی نفی کرنا بانی پی ٹی آئی کی نفی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔