Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانجنید صفدر کا عائشہ سیف سے نکاح

جنید صفدر کا عائشہ سیف سے نکاح

لندن ،پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا،لندن کے ہوٹل میں دلہا جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور ان کے اہل خانہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے سلیمان شہباز، صاحبزادی اور ان کے شوہر علی عمران بھی شامل تھے،مریم نواز اور دلہا کے والد کیپٹن (ر)صفدر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے، اس موقع پر ہوٹل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں اور مظاہرین میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جس میں مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ،مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب،مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی ،تقریب میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت مختلف مہمانوں نے شرکت کی،لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ جاتی امرا کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم بھی کیں ،بیٹے اور بہو کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیشہ خوش اور آباد رکھے،ادھر جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر جاتی امرا محل ا ور مریم نواز کی قیام گاہ سمیت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔