Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستاناسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس پر حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا، حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاقِ رائے ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سے گالم گلوچ اور ممبر کی تضحیک نہیں کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔