Tuesday, September 9, 2025
ہوماسلام آبادراولپنڈی سے چند گھنٹے قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹر وے پولیس نے برآمد کرا لی

راولپنڈی سے چند گھنٹے قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹر وے پولیس نے برآمد کرا لی

اسلام آباد،راولپنڈی سے چند گھنٹے قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹر وے پولیس نے برآمد کرا لی ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی نمبر RLT 1350 راولپنڈی کہ علاقہ پیرودھائی سے چوری ہو گئی ہے ۔اطلاعات پاتے ہی موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔اسی دوران ایم ون پر صوابی کے قریب مذکورہ گاڑی لاوارث حالت میں پائی گئی گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بعدازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔