کابل (سب نیوز)پاکستان، افغانستان، ازبکستان کے درمیان نایاب آباد خرلاچی ریلوے کوریڈور کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے عوام اور حکومتوں کو نائب آباد-خرلاچی ریلوے لنک کے لیے مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ازبک-افغان-پاک(یو اے پی)ریلوے کوریڈور کے تحت طے پایا ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میں ازبکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاہدے پر بروقت دستخط کے لیے بھرپور تعاون اور عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے پورے مذاکراتی عمل کے دوران قریبی رابطہ برقرار رکھا۔ وزیرخارجہ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے پی ریلوے کوریڈور علاقائی رابطے اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے راستے پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اس معاہدے پر دستخط سابق پی ڈی ایم حکومت کی قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں، جب وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مجھے بطور وزیر خزانہ اس منصوبے کی قیادت کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی۔
پاکستان، افغانستان، ازبکستان کے درمیان نایاب آباد خرلاچی ریلوے کوریڈور کیلئے مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔