Monday, September 8, 2025
ہوماسلام آبادموسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کردی گئی

موسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کردی گئی

راولپنڈی (سب نیوز)موسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کردی گئی۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد پانی دھمیال کی آبادی میں داخل ہوگیا۔ محلہ راجپوتاں میں گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ مسلسل بارش سے نالہ لئی کے اردگرد پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام گھروں میں رہیں غیرضروری طور پر گھروں سے باہرنہ نکلیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظرلوکل چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تمام انتظامی ادارے اس چھٹی سے مستثنی ہوں گے۔
دوسری جانب ہوگئی نالہ لئی میں کٹاریاں اورگوالمنڈی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک بلند ہوگئی، مورگاہ کے قریب پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ گلیوں اورسڑکوں پرآمد و رفت معطل ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔