اسلام آباد (سب نیوز)جڑواں شہروں میں طوفانی بارشوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ، سیلابی ریلوں سے ریجن بھر میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہواہے جس کے باعث راولپنڈی سٹی سرکل ، چکوال ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات ہوئے، تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمرز گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا وہاں سپلائی عارضی منقطع کی، برساتی نالوں میں طغیانی سے43 ایچ ٹی اور 7 ایل ٹی کھمبے گرے، شاہ پورسیداں، بشارت تھرپال، جھنڈ خان مورٹ میں بجلی معطل ہوئی، سیکٹر آئی 14،آفیسر کالونی،امیر حمزہ کالونی فیڈرز پر بجلی مکمل طور پر معطل ہے ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ کئی علاقوں میں فیڈرز،ٹرانسفارمرز فالٹ اور صارفین کی انفرادی شکایات بڑھ گئیں، آئیسکو چیف نے جی ایس او اور جی ایس ای فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا، تمام افسران کو اسٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، تمام ٹیمیں متحرک ہیں،متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔
جڑواں شہروں میں طوفانی بارشوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔