Monday, September 1, 2025
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی، اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی

لاہور(سب نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین میں مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اسپیکرملک احمد خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور حکومتی ارکان کو ہدایات کی ہے کہ اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 10معطل ارکان سے توڑپھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان پراسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کی عدم اعتماد کی تحاریک بھی روک دی گئی ہیں تاہم اپوزیشن کے 4 چیئرمین کو عہدوں سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔