Tuesday, September 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزسانحہ سوات: 384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں جمع

سانحہ سوات: 384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں جمع

پشاور ( آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران 384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 10 افسران اور ذمے دار افراد کے بیانات قلمبند کیے اور واقعےکی تحقیقات کیلئے محکموں کے افسران کو الگ الگ تفتیش کیلئےبلایا گیا۔

رپورٹ میں واقعےکےبعد حکومتی اقدامات اور معطل افسران کی تفصیلات، سیلاب سے پہلے اوربعد میں کی گئی تیاریوں کی تفصیلات، سانحہ سوات سے قبل کیےگئے اقدامات اور نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ سوات کے3 دن بعد وزیراعلیٰ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں بارش کی پیشگوئی، دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلامیے اور مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی آگاہی پیغامات کےثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔