Tuesday, September 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی سادگی مہم کا مذاق، سی ڈی اے بورڈ ممبران کی موجیں جاری، نئی گاڑیاں ، 40ہزار ہر بورڈ میٹنگ کے بعد 24 لاکھ روپے سالانہ روزمرہ اخرجات کے لیے بھی لیے جا رہے ہیں، دستاویزات اور تفصیلات سب نیوز پر

وزیراعظم کی سادگی مہم کا مذاق، سی ڈی اے بورڈ ممبران کی موجیں جاری، نئی گاڑیاں ، 40ہزار ہر بورڈ میٹنگ کے بعد 24 لاکھ روپے سالانہ روزمرہ اخرجات کے لیے بھی لیے جا رہے ہیں، دستاویزات اور تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) وزیراعظم کی سادگی مہم کے پیش نظر ایک طرف وزارت خزانہ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اُٹھا رہی ہے لیکن دوسری جانب کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبران اپنی آسودگی کے لیے بورڈ سے موجیں اُٹھا رہے ہیں ،، پہلے سی ڈی اے بورڈ ممبران کے لیے ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار کا معاوضہ مقرر کیا گیا پھر بورڈ ممبران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریدی کو عمل میں لایا گیا جب دل نا بھرا تو سی ڈی اے بورڈ میٹنگ بتاریخ 8 اگست 2024 کو سمری منظور کروائی گئی کہ ہر بورڈ ممبر کو روزمرہ کے امور چلانے کے لیے دو لاکھ روپے ماہانہ کا بجٹ منظور کیا جاتا ہے ۔


سب نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق 26 مارچ 2025 کو ایک نوٹیفکشن کیا گیا جس میں واضح طور پر درج ہے کہ ہر بورڈ ممبر کو ماہانہ دو لاکھ روپے اور سالانہ24 لاکھ روپے بطور پٹی کیش دیا جا رہاہے جس کے استعمال کی اتھارٹی متعلقہ بورڈ ممبر کی ہو گی پٹی کیش کا بجٹ سالانہ سی ڈی اے بجٹ کیساتھ منظور کیا جائے گا ۔
پٹی کیش کے بجٹ کو ہر ماہ بادستخط متعلقہ ممبر اکاؤنٹ آفیسر کلوز کرنے کا پابند ہوگا ،،

تاہم وینڈر کو فائنل کرنے کا اختیار متعلقہ ممبر کے پاس ہوگا،، یاد رہے کہ سرکاری آفیسران کے تنخواؤں میں انٹرٹینمنٹ الاؤنسز موجود ہوتے ہیں ،، گاڑیوں کی پیٹرولنگ اور میٹینس پہلے ہی سی ڈی اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے ذمہ داری ہوتی ہے ،، ہر بورڈ ممبر کے دفتر میں فوٹو کاپی مشین بھی دستیاب ہے ،، پھر نجانے بورڈ ممبران کے کونسے اخراجات ہیں جن کے لیے ممبر فنانس کی اجازت سے 26 مارچ 2025 کو بذریعہ لیٹر نمبر CDA -fw-44(28)2024-25/584
ایک مراسلہ جاری کیا گیا ،، جناب وزیراعظم شہباز شریف صاحب ، وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب اک نظر اس جانب بھی کریں کہ ہر بورڈ ممبر کو سالانہ 24 لاکھ کا پٹی کیش کیوں دیا جا رہا ہے ؟ کیا یہ وزیراعظم کی سادگی مہم کا مذاق نہیں ؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔