Monday, September 8, 2025
ہومپاکستاناین ڈی ایم اے کا 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر شہروں میں 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا، پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہا و میں اضافہ متوقع ہے، تربیلا، تونسہ، گڈوبیراج میں ہلکے،کالا باغ و چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔شدید بارشوں کے باعث تونسہ بیراج میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے، چناب میں مرالہ اور خانکی،دریا کابل میں نوشہرہ پر ہلکے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہا و بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریائے سوات ، پنجکوڑہ اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسی خیل کے نالوں بھی بہا و میں اضافہ متوقع ہے۔ خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں مقامی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 74 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکے ہیں، دریاں اور ندی نالوں کے قریبی آبادی شدید بارشوں اور رات میں محتاط رہیں، تیز بہاو کی صورت میں ندی نالے، پل اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے نہ گزریں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 26 جون سے 10 جولائی تک مختلف حادثات میں 90 افراد جاں بحق ہوئے ۔ جن میں 45 بچے،29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں جبکہ 158 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 10 کلومیٹر سڑکیں اور 8 پل بھی متاثر ہوئے ۔ 109 گھر مکمل تباہ، 243 تینتالیس کو جزوی نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔