Wednesday, September 10, 2025
ہومدنیااوورسیزبہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف

بہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف

کیلیفورنیا(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے ، اے ، کے سنتالیس جلد یونین بنائیں گے، آزا د کشمیر اور آزاد خالصتان دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی مسلح افواج کے بھرپور جواب کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،جنگ میں بدترین شکست کے بعد مودی کی حالت کھسیانی بلی کھمبے نوچے جیسی ہو چکی ہے، اپنی خفت مٹانے کیلئے مودی سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران بھارتی پنجاب کے سکھوں نے جس طرح پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا وہ قابل ستائش ہے ، یہ واضح ہو چکا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر اور سکھوں پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ،جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے ، اے ، کے سنتالیس جلد یونین بنائیں گے اور آزا د کشمیر اور آزاد خالصتان دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔