Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

راولپنڈی، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا، شمالی ویرستان میں دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفی شہید ہو گیا۔ شہید غلام مصطفی کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائیک غلام مصطفی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نائیک غلام مصطفی شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی، نماز جنازہ آئی علاقہ ڈونہ چھتر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کے عزیز واقارب کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔