Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانوزیر اعظم کے چینی کی بڑھتی قیمتوں کے نوٹس پراسلام آباد انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، درجنوں دوکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے ،وارننگ جاری

وزیر اعظم کے چینی کی بڑھتی قیمتوں کے نوٹس پراسلام آباد انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، درجنوں دوکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے ،وارننگ جاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)چینی کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر اعظم کا نوٹس، ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، درجنوں دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام اباد نے چینی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقاص اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسی نے رانا مارکیٹ، ابپارہ اور دیگر مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا اور زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرکے وارنگ دی جبکہ اے سی ثانیہ پاشا، سدرا انور، اوید بھٹی زخرف فدا ملک اور انیل سعید نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے چینی مہنگی فروخت کرنے والے درجنوں دوکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے اور وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مہنگی فروخت کرنے پر مزید قانونی کارروئی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔