Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانبانی پاکستان کے خاندان کی کسمپرسی وزیر اعظم اور ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سجادہ نشین بری امام سرکار

بانی پاکستان کے خاندان کی کسمپرسی وزیر اعظم اور ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد(آئی پی ایس)سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و مرکزی صدر قومی امن کمیٹی براے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے علم میں لایا گیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد ابتر مالی حالات کے باعث اس وقت انتہائی غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو کہ بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے ،یہ آپ وزیراعظم پاکستان اور ہم تمام پاکستانیوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح جن کے ہم سب پر بہت احسانات ہیں اور جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ریاست میں جی رہے ہیں، ان کا خاندان ان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم کچھ نہیں کر پا رہے۔پیر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے خاندان کو مالی معاونت فراہم کی جائے اور خاندان کے کسی ایک فرد کو اعلی عہدے پر فائز کیا جائے۔پیر صاحب بری امام سرکار نے کہا امید ہے آپ ہماری اس تجویز پر عمل درآمد کر کے ہم سب پاکستانیوں کا دل جیت لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔