مظفرآباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کو لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خواجہ فاروق احمد کے ہمراہ مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزادکشمیر ملک عنصر سہیل دیگر کارکنوں کے ہمراہ لیاقت باغ مظاہرے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم انہیں راولپنڈی پولیس نیگرفتارکرلیاہے۔