Wednesday, October 22, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل

وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں ملکی داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر داخلہ ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی دی جائے گی۔ نجی ایئر لائن کو غیر ملکی پروازوں کی اجازت دینے بارے فیصلہ بھی ہوگا۔
مکران ڈویژن میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے قیام کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔