Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت ،اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئر مین شپ دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار

حکومت ،اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئر مین شپ دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار

اسلام آباد (سب نیوز )سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت کو پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو چیئرمین شپ کیلئے نامزد کر رکھا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کوئی قانون نہیں۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔