بران(سب نیوز ) مسلم لیگ ق جرمنی کے چیف آرگنا ئز اور ممتاز بزنس مین سید خرم رضا کاظمی 23 اپریل 2024 کو ایک وفد کے ساتھ یورپی اوور سیز پاکستانیوں کے ممبران ، تاجروں اور جرمنی میں پاکستان کی سفیر سید و تقلین سے ملاقات کرینگے، اس موقع پرسیدہ تقلین سے پاکستان میں بجلی کے مسائل اور را علی جرمن کمپنیوں کی طرف سے شمسی توانائی میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سید خرم رضا کاظمی جذ بہ خیر سگالی کو فروغ دینے اور بغیر کسی مالی مفادات کے بغیر پاکستان کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سید خرم اور ان کے ہم وطنوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، برآمدات بڑھانے اور عالمی سے پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے بھی کی انتھک کوشش کی ہے۔
مسلم لیگ ق جرمنی کے چیف آرگنائزر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرینگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔