Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزتین دن سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں

تین دن سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں

اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں 17 فروری سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں۔پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور ایکس کی سروس 17 فروری رات سے ملک بھر میں ڈا ئو ن ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔چار روز کے دوران ایکس کی سروسز دو بار کچھ دیر بحال بھی کی گئی تھیں لیکن سروسز چند منٹ بحالی کے بعد دوبارہ ڈان ہوگئیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔