Monday, September 8, 2025
ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا اسمبلی میں کس کی سبقت ؟ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کس کی سبقت ؟ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پرامن انعقاد کیا گیا۔عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی دو سو چونسٹھ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو اکیانوے نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

خیبرپختون خوا اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔مردان میں پی کے 61 کے 92 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار احتشام خان ایڈووکیٹ46591 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ ن لیگ کے جمشید خان مہمند 7976ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی کے20 باجوڑ کے 28 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حمتی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارانور زیب خان 4021 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کیمولاناوحید گل2360ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔پی کے83 پشاورکے18پولنگ اسٹیشنزکیغیر حمتی نتائج کے مطابق اے این پی کی ثمر ہارون بلور4182ووٹ لیکرآگے ہیں۔ جب کہ آزاد امیدوار مینا خان 3578 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

پی کے46 ہری پورکے87 پولنگ اسٹیشنزکیغیرحتمی نتائج بھی آگئے۔ جس کے مطابق آزادامیدواراکبر ایوب خان 36555 ووٹ لیکرآگے ہیں جب کہ ایک اور آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان12193لیکر پیچھے ہیں۔پی کے26 بونیرکے17پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ بھی سامنےآگیا۔ آزاد امیدوار سید فخر جہان4ہزار395ووٹ لیکرآگے ہیں۔ جماعت اسلامی امیدوارناصرعلی1891ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

پی کے 54 مردان کے42 پولنگ اسٹیشنز کیغیرحتمی نتائج کے تحت آزادامیدوارزرشاد خان 14791 ووٹ لیکرآگے ہیں۔ ایاین پی کیگوہرعلی شاہ باچا5702ووٹ لیکرپیچھے ہیں۔پی کے52 صوابی کے10پولنگ اسٹیشنزکیغیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فیصل خان ترکئی1035ووٹ لیکرآگے ۔ ایاین پی کیاعجاز توصیف 553ووٹ لیکرپیچھے ہیں۔

ڈی آئی خان میں پی کے 112 کے40 پولنگ اسٹیشنز کیغیرحتمی نتائج کے تحت آزاد امیدوارعلی امین گنڈاپور3987 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کیاحمد کریم کنڈی3894 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے43 ایبٹ آباد کے 24 پولنگ اسٹیشنز کیغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار رجب علی عباسی3599ووٹ لیکرآگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سردار خالد 2786 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔