Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانرواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ریلویز کو 14ارب 78کروڑ کا خسارہ

رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ریلویز کو 14ارب 78کروڑ کا خسارہ

اسلام آباد (سب نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ریلویز کو 14 ارب 78 کروڑ سے زائد خسارے کا سامناکرنا پڑا۔

ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر ریلوے کی آمدن 25 ارب 57کروڑ روپے سے زائد ہوئی۔رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اخراجات 40 ارب 35 کروڑروپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے 4ماہ میں تنخواہوں اور الاونس کی مد میں 12 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد اخراجات ہوئے، جولائی تا اکتوبر فیول آپریشنل کاسٹ 9 ارب ایک کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تا اکتوبر پنشنرزپر 14 ارب 6 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ بجلی اخراجات پر ایک ارب 45 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، ہنگامی اخراجات پر 12 کروڑ 56 لاکھ روپے لگا د یے گئے۔امپروومنٹ اور ویلفیئر پر 10 کروڑ 71 روپے اخراجات آئے جبکہ ادویات کی مد میں 80 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔