Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزآصف زرداری کا الیکشن کمیشن بارے اہم بیان سامنے آگیا

آصف زرداری کا الیکشن کمیشن بارے اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(سب نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پراعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔