Wednesday, October 22, 2025
ہومآزاد کشمیربھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

اسلام آباد:اسلام آباد بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ ،مظاہرین کی سیاہ پرچم اٹھائے بھارتی سرکار کے خلاف نعرے بازی ۔ اس موقع پر حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ، بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتا ہے لیکن اب اسکا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان ڈے منایا گیا، آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، کشمیریوں نے بھارت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، ق خود ارادیت ہمارا بنیادی حق ہے آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، حریت راہنما اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔