چھانگا مانگا(مانیٹرنگ ڈیسک)نواحی گاؤں چھینہ ہٹھاڑ میں کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چھانگا مانگا چونیاں کے نواحی گاؤں چھینہ ہٹھاڑ میں کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔
کبڈی کے دوران 2 سیاسی جماعتوں کےکارکنوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، کبڈی ٹیموں کے حامیوں میں تھپڑ، گھونسے اور ڈنڈے چلے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔