Thursday, September 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزبجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی جب کہ اس دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو بجٹ لے آٹ پر بریفنگ دیں گے اور بجٹ کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی ہے، وفاقی کابینہ میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث جاری ہے۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں 24 مئی اور 7 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کیفیصلوں کی توثیق ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاس آمد پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف لا رہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ دعا کریں کہ ہم ایک اچھا بجٹ عوام کے لیے دے سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔