Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ الیکشن میں مل کر چلیں گے،عطا تارڑ

ن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ الیکشن میں مل کر چلیں گے،عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ آئیڈیل ورکنگ ریلیشن ہے۔ ن لیگ اور اور جہانگیر ترین مل کر چلیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق کا معاملہ نہ پیش آتا اگرگڈٹوسی یو نہ کہا ہوتا اور عمران جیل میں ہوتا۔جو لوگ پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں ان کو سلا پیش کرتا ہوں ،ن لیگ سے صرف 5 لوگ چھوڑ کر گئے ہیں،جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نے توشہ خانہ ،القادرٹرسٹ ،بی آرٹی کی چوری کی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے یہ کب تک بہانے بنائے گئے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی امریکا سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی اپیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بولے وہ ریاست کے خلاف کھڑے ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔