Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب دوستوں کی مرضی ہے وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلےکریں۔
انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔